Friday October 18, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوئی غریب بندہ نہیں بلکہ۔۔۔علی محمد خان بھی برس پڑے، کھری کھری سنا دیں

لاہور (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوئی غریب آدمی نہیں ہیں ، حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہاہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کبھی بھی ذاتی استعمال میں نہیں آنا چاہئے اور پولیس کے معاملات میں بھی ڈائریکٹ

مداخلت نہیں کرنی چاہئے لیکن ہم کو میڈیا پر گلہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں ایک خبر نشر ہوئی کہ وہ سرکاری جہاز میں فیملی کے افراد کے ساتھ لاہور آئے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ جہاز سرکاری نہیں بلکہ پرائیویٹ تھا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کوئی پسماندہ اور غریب آدمی نہیں ہیں بلکہ ان کو اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا گیاہے کہ ان کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے اور پسماندگی کے مسائل سے اچھی طرح آگا ہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہاہے ۔

FOLLOW US