Friday October 18, 2024

صدارتی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی!پہلے ہی بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے میدان ماریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کیلئے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کاغذات نامزگی منظور ہوگئے ہیں، نامزد کرنے پر پی ٹی آئی اور وزیراعظم کا مشکور ہوں۔ انہوں

نے کہا ووٹ عمران خان اور بلے کو پڑا ہے، عامر لیاقت کا جو بھی مسئلہ ہے حل ہونا چاہیے۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد خان کے مطابق پولنگ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد، پنجاب اسمبلی لاہور، سندھ اسمبلی کراچی، خیبرپختونخوا اسمبلی پشاور اور بلوچستان اسمبلی کوئٹہ سمیت 5 مقامات پر ہو گی۔

FOLLOW US