Friday October 18, 2024

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے متعلق اہم پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم ایسے ہی ابرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24

گھنٹے میں پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، آج بھی صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر ، صدراوراطراف میں صبح سویرے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے سپرہائی وے، اسکیم 33، گلستان جوہر یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، صدر، آئی آئی چندریگرروڈ اور علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

FOLLOW US