Friday October 18, 2024

بس! اب تحریک انصاف کیساتھ رہوں گا یا نہیں؟ڈاکٹر عامر لیاقت نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا

کراچی (نیوزڈیسک) بس! اب تحریک انصاف کیساتھ رہوں گا یا نہیں؟ڈاکٹر عامر لیاقت نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا.. پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ بیان میں عامر لیاقت حسین

کا کہناتھا کہ میں عمران کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا لیکن اپنے شہر کے لوگوں کو بے گھر نہیں ہونے دوں گا۔ عمران کے خلاف بولنے والوں کا ساتھ نہ کل دیا تھانہ کبھی دوں گا، بس میرے حلقے کے لوگوں کو لیز دے دو، 14 نشستوں (کراچی) اور فیصل آباد کی لاج رکھ کو۔انہوں نے میڈیا پراپنے حوالے سے چلنی والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں سوائے ایک چینل کے جس کے جھوٹے سکرین شاٹس چل رہے ہیں کہ ‘‘مجھے عمران کی وجہ سے ووٹ نہیں پڑے’’ (اس کی کوئی ریکارڈنگ ان کے پاس نہیں ) ڈان، دنیا ، نیوزون اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے مصالحے دار کے بجائے ذمے دار خبریں نشر کیں .کراچی کو نظر انداز کیے جانے کے مؤقف پر قائم ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان با ر بار کہنے کے باوجود بھی مزار قائد پر بھی حاضر نہیں ہورہے ،یہی نہیں انہوں نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے متعلق سوال پر جواب دیا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر پٹرول پر نہیں بلکہ عشق کی اڑان اڑتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔

FOLLOW US