Friday October 18, 2024

عمران خان کی لاہور کی نشست سے کون سی شخصیت الیکشن میں حصہ لے گی؟ مخالفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال این اے 131کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنما بھی اس موقع پر موجود ہوں گے، ولید اقبال وزیراعظم عمران خان کی خالی نشست پر ہونیوالے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف

کی طرف سے حصہ لے رہے ہیں۔25جولائی کے عام انتخابات کیلئے ولید اقبال نے اسی حلقے سے چیئرمین عمران خان کی انتخابی مہم چلائی تھی اور مسلم لیگ (ن)کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کو شکست ہوئی تھی۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئے۔گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدارتی الیکشن کے لیے اعتزاز احسن کو دستبردار کرنے اوراپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کی درخواست کی تھی جس پر سابق صدر نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس حوالے سے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا اور صدارتی امیدوار کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ صدارتی امیدوار کیلئے میرے 3 نام ہیں، پہلا نام اعتزاز احسن، دوسرا اعتزاز احسن اور تیسرا بھی اعتزاز احسن ہے۔ مشترکہ صدارتی امیدوار کے انتخاب کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔ واضح رہےکہ گرینڈ اپوزیشن الائنس نے صدارتی انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا تھا لیکن پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد

کیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) نے شدید اعتراض کیا اور امیدوار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا لیکن آصف زرداری نے امیدوار کی تبدیلی سے انکار کردیا۔پیپلزپارٹی کی طرف سے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹے رہنے کے بعد مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ ملک میں آئندہ صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کے لیے آصف علی زرداری سے ملاقات کی تاہم آصف زرداری نے انہیں کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے اس حوالے سے بتایا کہ صدارتی انتخاب کے لیے متفقہ امیدوار کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو راضی کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔فرحت اللہ بابر کے مطابق مولانا فضل الرحمان اوردیگر اکابرین زرداری ہاؤس تشریف لائے، سابق صدر نے مولانا فضل الرحمان کا مؤقف سن لیا ہے تاہم حتمی فیصلہ آج پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوگا۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی درخواست کو رکھا جائے گا اور صدارتی انتخاب سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

FOLLOW US