Friday October 18, 2024

منی لانڈرنگ اسکینڈل : آصف زرداری کا بیان حلفی مشکوک، سپریم کورٹ نے سابق صدر کے خلاف ناقابل یقین حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں این آر او کیس کی سماعت ہوئی۔۔سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان حلفی مشکوک قرار دے دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ یہ لکھنا کہ آج کے دن میری بیرون ملک جائیداد نہیں شکوک پیدا کرتا ہے۔

آصف زرداری کو آئندہ 15 روز میں نیا بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔نئے بیان حلفی میں آصف علی زرداری گزشتہ 10سال کے اثاثوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں۔۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آصف زرداری بیان حلفی میں بتائیں انھوں نےکوئی ٹرسٹ بنایاہے یا نہیں،تو آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ میں بیان حلفی دونگاتواس پرانکوائری شروع ہوجائےگی۔۔چیف جسٹس نے کہا کہ آصف زرداری باہرجاتے ہیں وہاں ان کی دیکھ بھال ان کےدوست کرتے ہوں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سوئس بنک اکاؤنٹس پر خاص طور پر موقف بیان کیا جائے۔جب کہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ نیب کےجواب میں بتایا گیا اثاثوں کے ریفرنس کی اپیل زیرالتوا ہے۔پانچ مقدمات عدم شہادت پرختم ہوئےاب تو بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی بھی آ گئی۔جب کہ ۔۔سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پرویز مشرف سے متعلق دلچسپ ریمارکس دئیے،دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سنا ہےپرویز مشرف کو سعودی عرب سے تخائف ملے،مشرف کے ایک اکاونٹ میں 92 ہزار درہم ہیں،پرویز مشرف عدالت آ کر خود وضاحت دیں۔عدالت نے پرویز مشرف کے پاکستان میں موجود اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی۔اور یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف اپنی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی دس دنوں میں دیں۔پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ ہم عدالت سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔تو چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت آپ کو کچھ چھپانے بھی نہیں دے گی

FOLLOW US