Friday October 18, 2024

حکومت کا پیمرا کو ختم کرنے کا فیصلہ ، پیمرا کی جگہ اب معاملات کون دیکھے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیمرااورپریس کونسل کوختم کرنے کافیصلہ کیاہے،پیمراکوختم کرکے پاکستان میڈیاریگولیرٹی اتھارٹی بنارہے ہیں،نظرثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی ،گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔سینٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بناکرواک آؤٹ کیا،دیکھناہے اپوزیشن آگے جاکرکتنی سنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ حکومت ملک کے بڑے مسائل کو دیکھ رہی ہے ، عمران خان اکثریت نہ ہونے کے باوجودسینیٹ میں آئے،نوازشریف بطور وزیراعظم سینیٹ میں قدم نہیں رکھتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کیلئے پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن صدرمملکت بنناچاہتے ہیں،ہم دیکھ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کتنی سنجیدہ ہے ،پارلیمان کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر عوام کے سامنے آئے گی۔

FOLLOW US