Friday October 18, 2024

مانداری سے یہ بات ہمیں بتا دو، سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری پر بجلیاں گرادیں دھماکہ دار خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدر آصف زرداری سے 10 سال کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں اور15 روزکے اندرتفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمانداری سے بتادیں،آپ کی کتنی جائیدادتھی،اب کتنی ہے،عدالت نے ٹرسٹ اورآف شورکمپنیوں کی صورت میں

رکھی گئی جائیدادکی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے این آر او کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے سابق صدر آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم سے 10 سال کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں،عدالت نے تمام فریقین کو 15 روزکے اندرتفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ اہلیہ اوربچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائی جائیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ شہیدبینظیربھٹوکے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں،ہمیں صرف اثاثوں کی تفصیلات بتادیں،ہم آپ پردوبارہ مقدمہ نہیں چلاناچاہتے،عدالت 62 ون ایف،سوموٹواختیارات کے تحت تفصیلات طلب کرسکتی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمانداری سے بتادیں،آپ کی کتنی جائیدادتھی،اب کتنی ہے،عدالت نے ٹرسٹ اورآف شورکمپنیوں کی صورت میں رکھی گئی جائیدادکی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرے موکل ان الزامات پرمقدمات سے بری ہوچکے ہیں،ایک الزام کے تحت 2 بارمقدمہ نہیں چلایاجاسکتا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آصف زرداری نے آج کے دن کے حوالے سے بیان حلفی جمع کرایا،ہمیں گزشتہ 10 سال کی تفصیلات چاہئیں۔

FOLLOW US