Friday October 18, 2024

صدارتی الیکشن سے قبل ہی عارف علوی کو بڑی خوشخبری مل گئی، انصافی خبر ضرور ملاحظہ کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کے جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعدتحریک انصاف کے امیدوارعارف علوی کے نامزدگی فارم منظور کرلیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے عارف علوی کے

کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے ہیں ،صدارتی امیدوار کی نامزدگی پروزیراعظم اورپارٹی کامشکورہوں امید ہے ہم صدارتی انتخاب بہت بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔واضح رہے کہ صدارتی امیدواروں میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کے نام شامل ہیں۔

FOLLOW US