Friday October 18, 2024

بریکنگ نیوز: متحدہ اپوزیشن میں معاملات طے،صدارتی امیدوار کون ہو گا؟ ناقابل یقین نام کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن میں معاملات طے، اعتزاز احسن مشترکہ صدارتی امیدوار ہوں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن میں معاملات طے پا چکے ہیں اور اعتزاز احسن اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں صدارتی انتخابات،

پاکستانی سیاست کا ہاٹ ایشو بن چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار سامنے نہیں لایا جاسکا۔اس ساری صورتحال کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔بنیادی طور پر اعتزاز احسن کا نام بطور صدر ہی متحدہ اپوزیشن میں پھوٹ کا باعث بنا۔مسلم لیگ ن نے اعتزاز احسن کے نام پر اتفاق کرنے سے انکار کردیا اور سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر اعتزاز احسن ،،نواز شریف نے معافی مانگ لیں تو انکو قبول کیا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔متحدہ اپوزیشن میں تنازعے کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہوا ہے۔تاہم اب تازہ ترین صورتحال کے مطابق تحریک انصاف کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن پھر سے ایک ہو گئی ہے۔اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن میں معاملات طے پا چکے ہیں اور اعتزاز احسن اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عین ممکن ہے کہ کل اپوزیشن کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام کا اعلان کر دیا جائے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان بھی اس جانب اشارہ کر چکے تھے اور انکا کہنا تھا کہ ابھی رات باقی ہے اس لئیے کچھ بھی ہوسکتا ہے

FOLLOW US