Friday October 18, 2024

تحریک انصاف کا جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبہ بنانے کے لیے شاندارفیصلہ ، پی ٹی آئی رہنما نےصبح صبح پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے شاندار اعلان کردیا۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے شاہ محمود قریشی اور خسروبختیار پرمشتمل کمیٹی بنادی،کمیٹی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے رابطے کرے گی،تاکہ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے مفاہمت قائم کی جائے، فاٹا کا کے پی

میں انضمام کا معاملہ تیز کیا جائے گا۔۔انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 100روزہ پلان پرتیزی سے عملدرآمد کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی گئی ہے۔سادگی اور کفایت شعاری کویقینی بنانے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب قانون کومئوثر بنانے کیلئے ترامیم کی گئیں۔جس کیلئے وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کی گئی۔بلاامتیاز احتساب کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ اسی طرح ملٹری کورٹ میں توسیع کا بھی معاملہ ہے۔انسداد دہشتگردی ایکٹ کی پیچیدگیوں کو90دنوں میں حل کیا جائیگا۔ نیکٹا کومزید فعال بنایا جائے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ خواتین کا وراثت میں حصہ یقینی بنایا جائے گا۔سول قانون میں ترامیم کیلئے بھی کمیٹی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صدرنیشنل بینک کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔سعید احمد ، اسحاق ڈار کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ فاٹا کا کے پی میں انضمام کا معاملہ تیز کیا جائے گا۔فاٹا کے خیبرپختونخواہ سے الحاق کیلئے جلد کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے شاہ محمود قریشی اور خسروبختیار پرمشتمل کمیٹی بنائی ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔ تاکہ مفاہمت قائم کی جائے۔ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھربنانے کا جوہم نے وعدہ کیا تھا۔ ان دونوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ سی پیک کے تحت 28ارب کے منصوبے جاری ہیں۔مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد اور باقی وزراء علیٰ اپنے اپنے صوبوں میں پودے لگائیں گے

FOLLOW US