Saturday October 19, 2024

آئندہ میرے دورے کے دوران یہ کام نہیں ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار برس پڑے، بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دورہ پاکپتن کے دورہ دکانیں بند کرانے اور قافلے میں زائد گاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ پاکپتن کے دوران دکانیں بند کرائے جانے اور سیکیورٹی قافلے میں شامل زائد گاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے

ہوئے جلد دکانیں کھلوانے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قافلے میں زائد گاڑیوں کے معاملے کی بھی تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند نہیں ہونی چاہئیں۔

FOLLOW US