Saturday October 19, 2024

بریکنگ نیوز!! تحریک انصاف کی بڑی مشکل کھڑی ہو گئی،ن لیگ نے اب تک کا بڑا اقدام اُٹھا لیا

لاہور:ڈی پی او کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ اسمبلی میں جا پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے موقع غنیمت جانتے ہوئے ڈی پی او رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا۔۔مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات

 

کروائے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او کو سیاسی مداخلت کے زریعے سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔۔پولیس کے نظام میں تبدیلی کانعرہ لگانے والی جماعت نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ڈی پی او کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔۔خاور مانیکا کی انا کی خاطر ڈی پی او کو ہٹایا گیا۔ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔اس لیے حکومت تمام واقعے کی تحقیقات کروائے۔یاد رہے گزشتہ زور خبر سامنے آئی تھی کہ خاتون اول بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے کی وجہ سے ڈی پی او رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔تاہم ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہانسپکٹر جنرل پولیس پنجابڈاکٹر سید کلیم امام نے کسی دبائو پر نہیں بلکہ واقعہ کے متعلق غلط بیانی پر ڈی پی او پاکپتن رضوان عمر گوندل کا تبادلہ کیا ، شہری سے پولیس اہلکاروں کی بد تمیزی کے واقعہ کے متعلق جب ڈی پی او رضوان عمر گوندل سے پوچھا گیا تو انہوںنے بار بار غلط بیانی سے کام لیا اور ٹرانسفرآرڈر کو غلط رنگ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کیا جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈی پی او پاکپتن رضوان عمر گوندل کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے واقعہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور پولیس افسر غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے اور غلط بیانی پر رضوان عمر گوندل کو تبدیل کیا گیا ہے جسے کسی اور رنگ میں بیان کرنا مناسب نہیں ہے ۔ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے غیر ذمہ دارانہ اقدام سے محکمہ پولیس کے وقار کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مِس کنڈکٹ اور سینئر ز کو مِس گائیڈ کرنے والے افسران و اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیںاور شہریوں سے بدتمیزی اور کسی زیادتی کی صورت میںذمہ داران کے خلاف کاروائی میں کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ۔

FOLLOW US