Saturday October 19, 2024

وزیرخزانہ بنتے ہی اسد عمرکا پہلا بڑا فیصلہ، کس چیز کی قیمتوں میں کمی ہونیوالی ہے؟ عوام کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نئی حکومت کااقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل(بدھ کو ) طلب کرلیاگیا،وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں 5نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گردشی قرضے اور اس کے پاور سیکٹر پر اثرات پر غور

کیاجائے گاجبکہ گیس کی قیمت بھی زیربحث آئے گی۔ ای سی سی اجلاس میں پی ایس او کے مالی مسائل پرغور بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گاجبکہ خریف کی فصل کے لئے ڈی اے پی کھاد کی صورتحال بھی زیرغورآئے گی اس کے علاوہ اجلاس میں یوریا کھاد کی کمی دور کرنے کے طریقہ کار پربھی غورکیاجائے گا۔

FOLLOW US