Saturday October 19, 2024

(ن) لیگی رہنماؤں کی چوری پکڑی گئی ، شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے بھی چھٹی دھماکہ دار خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈسک )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا معاملہ ن لیگ کی مبینہ جعل سازی سے تعطل کا شکار ہوگیا، ن لیگ کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن میں 13 اراکین کے دستخط جعلی نکلے ،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی جانب سے جمع کرائی گئی قائد حزب اختلاف کے لیے

ریکوزیشن پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعتراضات اٹھا دئیے ،139 ارکان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن میں 13 ارکان کے دستخط جعلی نکلے ، اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق ان ارکان کے دستخط حلف نامے پر کئے گئے دستخطوں سے مماثلت نہیں رکھتے ایک ہی فرد نے ان ارکان کے دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان ارکان کو تصدیق کے لیے بلوانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن تعطل کا شکار ہوگیا ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کیلئے حمزہ شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے ۔ جعلی دستخطوں کا معاملہ سامنے آنے پر ن لیگ کو بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اب ن لیگ کو نئے سرے سے اصل دستخطوں کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرانا ہوگی جس کے بعد ہی پنجاب میں قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا جس کا فیصلہ سپیکر پنجاب اسمبلی کریں گے

FOLLOW US