Saturday October 19, 2024

کیا پاکستانی کرنسی نوٹ تبدیل ہو رہے ہیں؟ وزیر خزانہ اسد عمر نے عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کر دیا خبر ضرور ملاحظہ کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ پارلیمنٹہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے صحافی نے نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق سوال کیا جس پر اسد عمر نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں سے

متعلق جو خبر چل رہی ہے وہ میرے علم میں نہیں ہے۔کرنسی نوٹوں کی تبدیلی سے متعلق ایسی کوئی خبر مجھ تک نہیں پہنچی ،یہ جو میں واٹس ایپ گروپوں اور سوشل میڈیا پر دیکھتا ہوں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اسد عمرنے مزید کہا کہ جعلی نوٹ جس رنگ میں بھی ملیں اچھے لگتے ہیں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گذشتہ کئی دنوں سے کرنسی نوٹوں کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں، ان نوٹوں میں پاکستانی ثقافت کو پروموٹ کیا گیا ہے لیکن ان کرنسی نوٹوں کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ ان پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کہیں موجود نہیں ہے۔ان کرنسی نوٹوں سے متعلق کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پُرانے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کر کے یہ کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی کرنسی نوٹوں کی ان تصاویر کو دیکھ انٹرنیٹ صارفین نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کے کرنسی نوٹوں سے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ چونکہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے بانی ہیں لہٰذا کرنسی نوٹوں پر ان کی ہی تصویر ہونی چاہئیے۔ تاہم آج وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

FOLLOW US