Saturday October 19, 2024

شیخ رشید سے الجھنا افسر کو مہنگا پڑ گیا،بڑی سزا سنا دی گئی

لاہور(نیوزڈیسک) وزیرریلوے کے رویےکےسبب چھٹی مانگنےوالےافسرکوعہدےسےہٹادیاگیا۔۔ریلوے ذرائع حنیف گل کوچھٹی ملے گی یا نئی تعیناتی کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے رویے پر احتجاج کرنے والے افسر کی چھٹی کر دی گئی۔۔ریلوے کے ذرائع کے مطابق وزیرریلوے کے

 

رویےکےسبب چھٹی مانگنےوالےافسرکوعہدےسےہٹادیاگیا۔دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ حنیف گل کی جگہ آغاوسیم چیف کمرشل منیجرریلوےتعینات کر دیا گیا ہے اور اسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب حنیف گل کی چھٹی تاحال منظور نہیں ہوئی۔حنیف گل کوچھٹی ملے گی یا نئی تعیناتی کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ شیخ رشید عید کے بعد بطور وزیر پہلی مرتبہ ریلوے ہیڈکوارٹر آئے تھے جہاں انہوں نے کچھ افسران کی سرزنش بھی کی تھی ۔ان کے رویے سے نالاں چیف کمرشل منیجرریلوے حنیف گل نے اس پر احتجاج کے طور پر چھٹی اپلائی کر دی تھی۔حنیف گل کی منظر عام پر آنے والی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ریلوے کے نئے وزیر کا رویہ ٹھیک نہیں اور ہم اس کو برداشت نہیں کر سکتے۔

FOLLOW US