Saturday October 19, 2024

دفتری اوقات کار تبدیل۔۔ہفتے کی چھٹی ختم ہو گی یا نہیں؟ نئی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے اہم نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔ کل سے سرکاری دفاتر 9 سے 5 بجے تک کھلے رہیں گے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر می سرکاری دفاتر کا وقت تبدیل کردیا گیا۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل سے دفاتر8 بجے

کی بجائے 9 بجے کھلیں گے جبکہ دفاتر کے بند ہونے کا وقت 4 بجے شام کی بجائے 5 بجے شام ہوگا۔یوں کل سے ملک بھر میں دفاتر کے اوقات کار 9سے 5 بجے شام ہوں گے۔یاد رہے کہ یہ فیصلہ 24 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے لے کر 4 بجے کی بجائے صبح 9 بجے سے لے کر 5 بجے تک ہوں گے۔نمازجمعہ کے بعد سرکاری ملازمین کی حاضری 5 بجے تک یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیاتھا۔ اس سے قبل سرکاری ملازمین کی ہفتے میں ایک چھُٹی ختم کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا کہ 2011ء میں وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر ہفتہ وار 2 چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ہفتہ وار دو چھٹیاں کرنے کا مقصد توانائی بحران پر قابو پانے اور بجلی کی بچت کے لیے کیا گیا، ہفتے میں ایک تعطیل بڑھانے کے باوجود سرکاری دفاتر کے اوقات کار 40 گھنٹے فی ہفتہ ہی رکھے گئے۔وزارت داخلہ کی سمری میں مزید کہا گیا کہ ہفتے کی چھٹی ختم کر دی جائے تب بھی اوقات کار 40 گھنٹے فی ہفتہ ہی رہیں گے۔ سمری میں سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ تاہم وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ جبکہ سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی۔

FOLLOW US