Saturday October 19, 2024

صدارتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، ایک اور سینیٹر پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد اب صدارتی انتخاب کی باری ہے جس کیلئے تحریک انصاف نے عارف علوی کو نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو نامزد کر رکھا ہے۔صدارتی انتخاب کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تاہم

اب اسے ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے جس کے بارے میں جان کر مولانا فضل الرحمان کی بھی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاٹا سے آزاد سینیٹر ہدایت اللہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فاٹا سے آزاد سینیٹر ہدایت اللہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے لوگوں کی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا سینیٹر ہدایت اللہ کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

FOLLOW US