Saturday October 19, 2024

صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کی شکست یقینی۔۔۔ عارف علوی کی اپیل پر جہانگیر ترین نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈسک )تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اسلام آباد پہنچ گئے،جہانگیر ترین صدارتی انتخاب کے پیش نظر لندن سے اسلام آباد پہنچے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزدصدارتی امیدوارعارف علوی نے گزشتہ روزجہانگیرترین سے رابطہ کیاتھااور ان سے صدارتی انتخاب میں کرداراداکرنے کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی رہنماجہانگیرترین

صدارتی انتخاب کے پیش نظرلندن سے اسلام آبادپہنچ گئے،جہانگیرترین سینیٹرزاورآزادارکان سے رابطے کریں گے۔واضح رہے کہ جہانگیرترین 21 اگست کوایک ماہ کیلئے لندن گئے تھے،ان کا کہناتھا کہ ان کا مشن مکمل ہو چکا ہے میں اب اپنا کاروبار کروں گا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل آج صوبے کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب شام 6 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی، جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے عہدے کا حلف لیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ، کابینہ کے اراکین اور سیاسی رہنما و دیگر افسران شرکت کریں گے۔عمران اسماعیل نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ آج صبح اسپیکر آغا سراج درانی کو بھجوائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنر ہاؤس کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔

FOLLOW US