Saturday October 19, 2024

صدارتی انتخاب میں تحریک انصاف کی شکست یقینی! وزیراعظم عمران خان کو اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے صدارتی انتخاب میں متحدہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہونے کا دعوی کردیا۔ایک انٹرویو میں نبیل گبول نے کہاکہ جس طرح سے عام انتخابات کروائے گئے اس لحاظ سے موجودہ وقت میں اپوزیشن کا اپنے مقصد کو حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کا امیدوار صدارتی

 

انتخاب میں کامیاب ہوا تو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیلئے بڑی مشکلات پیدا ہوں گی۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ اعتزاز احسن کو مشترکہ طور پر امیدوار نامزد کیا جائے جو سب کی پسند ہیں اور مسلم لیگ (ن) کو بھی ان کی حمایت کرنی چاہیے۔پی پی رہنما نے کہا کہ آج ہر جماعت کو اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان اور جمہوریت کے مفاد میں سوچنا ہوگا کیونکہ اگر کسی ایک جماعت کے بھی اختلافات ہوئے تو ہم اپنے مقصد کو حاصل نہیں کرپائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سب جماعتیں ایک ساتھ ملی ہیں، اس وجہ سے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہے لہذا ہمیں ایک ایسے امیدوار پر متفق ہونا ہے جس کی تمام جماعتیں حمایت کریں۔اس سوال پر کہ آخر وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف کی حمایت سے کیوں انکار کیا تو نبیل گبول نے کوئی واضح جواب نہیں دیاتاہم یہ ضرور کہا کہ اب ہمیں آگے کا سوچنا ہے۔پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا محمد افضل نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ امیدوار لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسے ایک بہترین فیصلہ قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت تمام جماعتوں کو اپنے اپنے مؤقف سے ایک انچ پیچھے آنا ہوگا تاکہ متفقہ طور پر امیدوار نامزد کیا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسا پاکستان اور جمہوریت کے مستقبل کے مفاد میں ہے اور اسی لیے سب جماعتیں ایک ہوئی ہیں۔

FOLLOW US