Saturday October 19, 2024

صوبہ پنجاب کو کس غیر ملکی حکومت کی طرزپر چلایا جائے گا؟ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ناقابل یقین فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیرِاعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں ایم پی ایز کے انٹرویوز، پہلے مرحلے میں پندرہ وزرا حلف اٹھائیں گے۔وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے 40 ارکان پنجاب اسمبلی کے انٹرویوز کیے گئے، پہلے مرحلے

میں 15 وزرا کی حلف برداری کا امکان ہے جبکہ سویڈش طرز پر گورننس کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمود الرشید وزیر ہاؤسنگ، میاں اسلم اقبال سمال انڈسٹریز اور فیاض الحسن چوہان وزیر اطلاعات ہوں گے۔ سبطین خان کو زراعت، عبدالعلیم خان کو بلدیات اور راجا یاسر کو ہائیر ایجوکیشن کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔ مراد راس کو پرائمری ایجوکیشن، جہانزیب کھچی کو لائیو سٹاک اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کی وزارت دی جا سکتی ہے۔وزرا کو صرف ایک سرکاری گاڑی استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔ وفاق کی طرح وزیرِاعلیٰ سیکرٹریٹ میں بھی اضافی گاڑیوں کی نیلامی کی جائیگی۔ سینئر پارٹی رہنماؤں اور ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو سہہ ماہی بنیادوں پر وزیرِاعلیٰ اور وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، خراب کارکردگی پر پہلے وارننگ دی جائےگی، بہتری نہ آنے پر وزارت سے فارغ کر دیا جائے گا۔پنجاب میں سویڈن طرز کی حکومت چلائی جائے گی۔ سویڈن میں نظام حکومت تین سطحوں پر مشتمل ہے۔ قومی سطح کی حکومت کے پاس قانون سازی اور اداروں کو چلانے کے اختیارات ہوتے ہیں۔ریجنل سطح کی حکومت کے پاس صحت اور ٹیکس وصولی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ تعلیم، ٹرانسپورٹ، ہاؤسنگ، واٹر سپلائی، پبلک ویلفئر اور دیگر تمام اختیارات لوکل گورنمنٹ کے پاس ہوتے ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو پارلیمنٹ تک رسائی کے لیے مجموعی ووٹوں کا چار فیصد ووٹ لینا ضروری ہے۔

FOLLOW US