Saturday October 19, 2024

بریکنگ نیوز: احتساب کرنے والوں کی بھی باری آگئی، چیف جسٹس ثاقب نثارکا دبنگ ایکشن حکم نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو کل (پیر)اپنے چیمبر میں طلب کر لیا ہے ، ساتھ ہی پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغرحیدرکوبھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیس اگست کو سپریم کورٹ میں پنجاب کی چھپن کمپنیوں میں اضافی تنخواہوں کی وصولی کیس کی سماعت کے دوران

ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ نیب کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا کوئی حق نہیں ہے۔چیف جسٹس نے نیب میں پیش ہونے والے افراد کی میڈیا پر آنے والی خبروں کا معاملہ پر ریمارکس دئیے تھے کہ کیا نیب یہ چاہتا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کار خوف سے بھاگ جائیں۔جسٹس ثاقب نثار کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے نوٹس بعد میں ملتا ہے ٹی وی چینلز پر ٹکرز پہلے چلنا شروع ہوجاتے ہیں، کسی کی طلبی کے معاملے کو تو خفیہ ہونا چاہیئے۔چیف جسٹس نے کہا تھاکہ جتنی معلومات میرے پاس ہیں شاید کسی اور ادارے کے پاس بھی نہیں ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ صدارتی امیدوار کے لیے یوسف رضا گیلانی کا نام اپوزیشن کے سامنے رکھ دیا تاہم پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا۔ مشترکہ صدارتی امیدوار کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے جب کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ پیپلز پارٹی صدارتی امیدوار کے لیے پہلے ہی اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کا اعتراض مسترد کرچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور انہیں صدارتی امیدوار کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا جب کہ انہوں نے شہباز شریف کو اپنے مؤقف میں لچک پیدا کرنے کی درخواست کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے موقف کی حمایت کی تاہم شہباز شریف نے صدارتی امیدوار کے لیے اپنی پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو اعتزاز احسن کے بطور صدراتی امیدوار پر تحفظات ہیں تاہم صدارتی امیدوار کے لیے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کرسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا تو (ن) لیگ اپنے امیدوار کے نام واپس لے لی گی۔یاد رہے کہ کل تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار کا نام پیش کرنا ضروری ہے۔امید ہے (ن) لیگ ہماری بات سمجھ کر مثبت فیصلہ کرے گی، خورشید شاہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ماضی گزر گیا اور اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیے، امید ہے کہ (ن) لیگ ہماری بات سمجھ کر مثبت فیصلہ کرے گی۔

FOLLOW US