Saturday October 19, 2024

نیب کیسز ہونے کے باوجود علیم خان کی لاٹری لگ گئی۔۔وزارت اعلیٰ پنجاب کے بعد سب سے بڑی اور اہم وزارت مل گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے علیم خان کوسینئرصوبائی وزیرکا قلمدان سونپ دیا، سینئر صوبائی وزیر کا عہدہ وزیراعلیٰ پنجاب کے برابر ہوتا ہے،،علیم خان کولوکل گورنمنٹ اورکمیونٹی ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سونپا گیا ہے، راجہ بشارت کووزیرقانون پنجاب،اورمخدوم ہاشم بخت کووزیر خزانہ پنجاب لگا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پنجاب کابینہ کی تشکیل کے لیے اجلاس ہوا۔ جس میں پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ کیلئے ناموں پرمشاورت کی گئی اور 23رکنی کابینہ کوحتمی شکل دی گئی۔ پنجاب حکومت میں شامل نئی کابینہ میں علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اورکمیونٹی ڈیولپمنٹ کاقلمدان سونپ دیا گیا۔جبکہ علیم خان پنجاب کے سینیروزیر بھی ہوں گے۔ راجہ بشارت کو پنجاب میں قانون اورپارلیمانی امورکا وزیربنا دیا گیا۔ مخدوم ہاشم بخت کووزیر خزانہ پنجاب بنا دیا گیا۔ حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول کا قملدان دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد کوپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، میڈیکیشن ایجوکیشن پنجاب کاقلمدان دیا گیا۔تیمورخان کوپنجاب کابینہ میں امورنوجوانان اوراسپورٹس،محسن لغاری کووزیرایریگیشن پنجاب،، انصرمجید نیازی کووزارت لیبراورمین پاورپنجاب، اورمراد راس کو وزارت اسکول ایجوکیشن پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا۔اسی طرح سمیع اللہ چودھری کووزیر خوراک پنجاب،، فیاض الحسن چوہان کوپنجاب کا وزیر اطلاعات اورکلچر، جبکہ محمد سبطین، سردارآصف نکئی اورحافظ عماریاسر کو بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔پارٹی کے سینئر رہنماء میاں محمود الرشید کوہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اورپبلک ہیلتھ انجینیرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ یاسرہمایوں سرفرازکوہائر ایجوکیشن اورٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب،، میاں اسلم اقبال کوپنجاب کا انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا وزیربنا دیا گیا۔ اسی طرح ملک نعمان لنگڑیال اورحسنین دریشک بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔راجہ راشد حفیظ کو ریونیو کی وزارت اورملک محمد انور، چودھری ظہیر الدین اورہاشم ڈوگربھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،،،عبدالعلیم خان،، یاسمین راشد،، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجابشارت اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

FOLLOW US