Saturday October 19, 2024

ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی کا فیصلہ ، آئی ایس آئی کا نیا سربراہ کون ہو گا؟ اب تک کی دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ نگار مہر بخاری کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے یعنی کے 2 اکتوبر کو ایک اور نیا پاکستان بننے والا ہے۔اور ا س سے بھی بہت کچھ اخذ کیا جا سکے گا۔مہر بخاری کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک بہت اہم تعیناتی ہونے والی ہے اور ایک بہت اہم عہدے پر تبدیلی آنے والی ہے جس سے ایک نیا

پاکستان بنے گا۔مہر بخاری کا کہنا ہے کہ 2 اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کو بدل دیا جائے گا۔یاد رہےپاکستان تحریک انصاف تبدیلی کا نعرہ لئیے انتخابات میں اتری اور چھا گئی۔پاکستانی عوام نے تحریک انصاف پر بہت زیادہ اعتماد کا اظہار کیا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر مرکز میں حکومت بنا چکی ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو چکی ہے جبکہ پنجابمیں بھی تحریک انصاف نے اپنی حکومت بنا لی ہے۔۔۔عمران خان کے پہلے خطاب نے بھی عوام کے دل جیت لئیے ہیں اور انکی امیدیں بہت بڑھ چکی ہیں۔ اس موقع پر عوام فوری طور پر ایسے اقدامات کی امید رکھے ہوئے ہیں جو انقلابی ہوں۔۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا، ملٹری سیکرٹری کے تین بیڈروم کے گھر میں رہوں گا، دو گاڑیاں اوردوملازم رکھوں گا،بنی گالہ میں رہنا تھا سکیورٹی ایجنسیز نے کہا کہ جان کوخطرہ ہے،مہنگی گاڑیاں نیلام کرکے پیسا قومی خزانے میں جمع کراؤں گا، وزراء اعلیٰ، گورنرزہاؤسزکے خرچے کم کریں گے کیونکہ یہی نیا پاکستان ہے۔تاہم اب مہر بخاری نے ایک اور برینکنگ نیوز دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 اکتوبر کو ایک اہم تعیناتی ہو گی جس سے ایک اور نیا پاکستان بنے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان جب کہ مسلم لیگ (ن) کے راجا ظفرالحق قائد حزب اختلاف مقرر ہوگئے۔سینیٹ میں قائد ایوان و حزب اختلاف کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کا کوئی سینیٹر پہلی مرتبہ قائد ایوان ہوگا۔تحریک انصاف کے نامزد شبلی فراز قائد ایوان اور اس سے قبل قائد ایوان رہنے والے مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر راجا ظفرالحق قائد حزب اختلاف ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن لیڈر شیریں رحمان کو عہدے سے ہٹا دیا جب کہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سینیٹر شبلی فراز کو بطور قائد ایوان سینیٹ نامزد کیا تھا۔سینیٹر شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے ہیں، شبلی فراز مارچ 2015 میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

FOLLOW US