Sunday October 20, 2024

عمران خان اور جمائمہ کی شادی میری دوکان میں ہوئی اور۔۔۔بھارتی شہری نے کپتان کے متعلق ناقابل یقین انکشاف کر دیا

لندن (ویب ڈیسک)عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں برطانیہ کے ایک بزنس مین اشوانی کمار نے اپنی دکان کے باہر بینر لگا کر انہیں منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی۔65سالہ اشوانی کمار کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، جنہوں نے 1947 میں تقسیم کے بعد گجرانوالہ سے بھارت ہجرت کرلی،

جہاں اشوانی کمار کی پیدائش ہوئی لیکن وہ کم عمری میں ہی لندن آکر مقیم ہوگئے ،اشوانی کمار کی لندن کے جنوب مغربی علاقے رچمنڈ میں ایک گروسری کی دکان ہے، جس کے ساتھ وہ ڈرائی کلینر کا بھی کام کرتے ہیں۔عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی انہوں نے اپنی دکان کے باہر ایک بینر لگایا جس پر درج ہے، رچمنڈ کے داماد عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارک ہو۔دکان کے باہر عمران خان کی کامیابی کا بینر مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا، جو راہ گیروں کو دور سے ہی نظر آجاتا ہے۔واضح رہے کہ رچمنڈ وہ علاقہ ہے جہاں عمران خان کی پہلی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔ اشوانی کمار نے بتایا کہ ‘جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ، رچمنڈ پارک کے مقامی ایم پی ہیں جن سے ان کا والد اور بیٹے جیسا تعلق ہے، جب کہ ان کے والد سے بھی ان کی کافی دوستی تھی، جب وہ حیات تھے۔انہوں نے بتایا کہ ‘عمران خان کی جمائما سے شادی ان کی دکان سے کچھ دور واقع ایک رجسٹری آفس میں ہوئی تھی، اس وقت وہ اخبارات بھی فروخت کیا کرتے تھے اور اکثر ہی عمران خان اور ان کے سابق سسرالی ان کے پاس آیا کرتے تھے، تب سے ہی اس خاندان سے ان کے بہترین تعلقات ہیں۔

FOLLOW US