Sunday October 20, 2024

عمران خان سے شادی کرنے کے بعد میں نے ریحام خان کو کیا میسج کیا ؟ سلیم صافی نے ایک اور انکشاف کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک )سینئر صحافی سلیم صافی نے کچھ عرصہ قبل نوازشریف کے وزیراعظم ہاؤس میں رہنے کے اخراجات کے حوالے سے انکشافات کیے جس پر سوشل میڈیا صارفین ان کے خلاف میدان میں کود پڑے اور تنقید کا نشانہ بنایا تاہم یہ سلسلہ سوشل میڈیا پر تھم نہیں سکا ہے اور اب تک جاری ہے لیکن دوسری جانب اب سلیم صافی نے انتہائی حیران کن

انکشاف کر دیاہے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہناتھا کہ ” ریحام خان نے اپنی کتاب میں بھی یہ لکھاہے کہ جب ریحام عمران خان کی اہلیہ بنیں اور اس دن میں نے انہیں شادی کی مبارک باد کا میسج کیا اور اس پورے عرصہ کے دوران ان سے رابطہ منقطع رکھا کیونکہ وہ ان کی اہلیہ تھی ۔ ریحام خان نے کتاب میں لکھاہے کہ اس وقت میران سے اختلاف تھا اور اس لیے وہ صلح کروانے کیلئے میرے دفتر آئی تھیں ۔ سلیم صافی کاکہناتھا کہ میرا عمران خان سے کوئی جھگڑا نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کے لوگوں کے ساتھ ہماری دوستی ہو سکتی ہے ۔“

FOLLOW US