Sunday October 20, 2024

سینیٹ میں تحریک انصاف نے کس کو قائد ایوان مقرر کر دیا؟ شیریں رحمان بھی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ۔۔ن لیگ کو خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ سیکریٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فرازکے سینیٹ میں بطور قائدایوان تقررکاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے فارغ ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزدکیا تھا جس کے بعد سینیٹ

سیکریٹریٹ نے شبلی فرازکے تقررکاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ شیری رحمان کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے فارغ ہونے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے راجہ ظفرالحق کواپوزیشن لیڈرمقررکرتے ہوئے ان کے تقررکا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائد ایوان کے لیے نامزد سینیٹر شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے ہیں، شبلی فراز مارچ 2015 میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔

FOLLOW US