Friday January 17, 2025

’’میرے لیے عمران خان کی عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں‘‘بلوچستان کے نامزد گورنر نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا

کوئٹہ (نیوزڈیسک)’’میرے لیے عمران خان کی عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں‘‘بلوچستان کے نامزد گورنر نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا..  نامزد گورنر بلوچستان نے اپنے اوپر الزامات کے بعد گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ میرے لیے عمران خان کی عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ۔تفصیلات کے مطابق نامزد

 

گورنر بلوچستان نے اپنے اوپر الزامات کے بعد گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔۔اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ میں ایک بڑا سیاسی پس منظر رکھنے والا شخص ہوں۔میرےبھائی،بھتیجے سب گورنر اور وزرارہ چکے ہیں۔نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے کسی پرکوئی حرف آئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا احترام میرے لیے ہر چیز سے بالاتر ہے۔میرے اوپر کسی قسم کا کوئی کیس کوئی ایف آئی آر نہیں ہے۔جس کیس کی بات ہورہی ہے وہ2005 کا ہے انہوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہ یہ عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرتا ہوں۔یاد رہے کہ شام کی ایک خبر کے مطابق نامزد گورنر بلوچستان بھی نیب زدہ نکلے تھے۔ڈاکٹرامیرمحمد جوگیزئی کوئٹہ کڈنی سینٹر میں چیف ایگزیکٹوتعینات تھے۔امیرجوگیزئی پرکڈنی سینٹر کوئٹہ کیلیےطبی آلات،سامان کی خریداری کےفنڈزمیں خوردبردکا الزام ہے۔ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف 2015میں انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔انکوائری کی منظوری اس وقت کےچیئرمین نیب قمرزمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ترجمان ن نیب کے مطابق ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے۔۔ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کیخلاف جلدریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ہے۔  نامزد گورنر بلوچستان نے اپنے اوپر الزامات کے بعد گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ میرے لیے عمران خان کی عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ۔

FOLLOW US