Friday January 17, 2025

حمزہ شہباز کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف کا ایسا رہنما مقابلہ کرنے میدان میں آگیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما غلام محی الد ین دیوان نے لاہور کے حلقہ این اے 124سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، این اے 124کا رہائشی ہوں ،پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دوں گا، پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبو ل ہو گا ، اندرون شہر کی عوا م (ن) لیگ کا امپورٹ امیدوار مستر د کرے گی، اپنے حلقوں سے مسترد شدہ لوگ چور دروازو

 

ںسے اسمبلی میں جا نے کی کوشش کررہے ہیں ،پی ٹی آئی عوام کے ساتھ مل کر ایسے عناصر کا راستہ روکے گی، 25جولائی کو پاکستان کو لوٹنے والوں کرپٹ مافیاکو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرتناک انجام تک پہنچایا، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو گا، پوری دنیا میں پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا ، پی ٹی آئی اپنے سودن کے پلان پر فل الفور عمل درآمد کرے گی،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے، (ن) لیگ نے لوٹ مارکے سوا کچھ نہیں کیا ، عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب وفاق کی علامت بن چکی ہے، موجودہ انتخابات سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا، معیشت مضبوط اور بیرونی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوگا، عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کا جو پیغام دیا ہے ملکی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔

FOLLOW US