Friday January 17, 2025

دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لیناضروری ہے یا نہیں ؟مفتی اعظم نے اہم ترین فتویٰ جاری کر دیا

25 اریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کے حوالے سے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے علما ءکی رائے بھی مختلف ہے ،ادھر پاکستانی قانون کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا لازمی ہے تاہم اب سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ دوسری شادی

 

کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک ریڈ یو پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئےسعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ کا کہنا تھا کہ تعداد زوجات اسلامی شریعت کا اٹل اصول ہے اور نبی کریم ﷺاور صحابہ کرامؓ نے اس پر عمل کیاہے،اسلامی شریعت کو منوانا علما کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بیوی سے اظہار محبت اور احساس برتری دلانے کی خاطر اسے مطلع کردینا اچھی بات ہے ۔سعودی مفتی اعظم کا مزید کہنا تھا کہ شرعی علوم پر مکمل دسترس حاصل کیے بغیر فتوے دینا گناہ کبیرہ ہے ۔

FOLLOW US