Monday October 21, 2024

وزیراعظم عمران خان کا وزارت خارجہ کا دورہ،کس نے استقبال کیا بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان خان وزارت خارجہ کا دورہ کرنے کے لیے دفتر خارجہ پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان کے وزارت خارجہ کے دفتر پہنچنے پر وزیر

خارجہ شاہ محود قریشی اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزارت خارجہ میں پاکستان کے بیرونی ممالک سے تعلقات، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات پر بریف کیا جائے گا، وزیرخارجہ، سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی بریفنگ میں موجود ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو افغانستان، ایران، امریکا اور چین سے تعلقات پر اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ وزیراعظم وزارت خارجہ کو خارجہ پالیسی پر گائیڈ لائن دیں گے اور خارجہ پالیسی پر اپنے وڑن سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم کی ہدایات اور وڑن کی روشنی میں موثر خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم کو عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس پر بھی بریفنگ دی جائے گئی، وزیراعظم کے دورے کے بعد آج شام وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

FOLLOW US