Tuesday October 22, 2024

عارف علوی یا اعتزاز احسن۔۔؟؟ صدر مملکت بننے کیلئے کون فیورٹ قرار دیدیا گیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک )وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر مملکت منتخب ہو جائیں گے نمبر پورے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ جب تک وزیر اعظم عمران خان ہیں نوازشریف باہر نہیں جا سکتے۔ شہباز شریف ، خواجہ آصف ، سعد رفیق کو جیل میں دیکھ رہا ہوں ، یہی نہیں اگلے 3،4ماہ ن لیگ

کے لئے سخت ہوں گے جبکہ آصف زرداری بھی احتساب کے گھیرے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 30دسمبر تک اہم کیسز کی تحقیقات مکمل ہو جائیں گی ۔ریلوے میں ساسی مداخلت برداشت نہیں کرو ں گا۔

FOLLOW US