Tuesday October 22, 2024

تحریک انصاف نے حکومت بنتے ہی جہانگیر ترین کو بھی بڑا جھٹکا دیدیا،ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو کوئی سرکاری پروٹوکول نہیں دیا جارہاہے اور نہ ہی ان کے ساتھ وفاقی حکومت کی کوئی گاڑی چلتی ہے، وہ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ نے احتساب

کا عمل اپنے آپ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ اور وزیراعظم عوامی احتساب کا سامنا کریں گے، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعظم ہاؤس میں 88گاڑیاں ہیں، غیر ضروری مہنگی ترین گاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت کی ملکیت میں اربوں روپے کی پراپرٹیز پر دو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، تاریخی اور عمومی پراپرٹیز کا جائزہ لیا جائے گا، ایک کمیٹی کے سربراہ شفقت محمود دوسری کمیٹی کے سربراہ اسد عمر ہوں گے، جہاں ہماری حکومت ہے وہاں ہم اپنی پالیسی براہ راست نافذ کریں گے۔ صرف شاہ محمود قریشی بیرون ملک دورے کریں گے، یہ سارے معاملات ہم نے خود سے شروع کیے ہیں۔

FOLLOW US