Tuesday October 22, 2024

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد شہبازشریف کو بڑی خوشخبری مل گئی، اہم عہدہ دیدیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے کے بعد قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کے لئے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیے گئے ہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شہباز شریف کے قائد حزب اختلاف کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،111 ارکان اسمبلی

نے اپوزیشن لیڈر کیلئے شہباز شریف کا نام تجویز کیا تھا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاتھا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرے گی۔واضح رہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ دنوں کہاتھا کہ ان کے پاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف بنانے کی تجویز آئی ہے اوراس کے لئے 111ارکان اسمبلی نے شہباز شریف کی نامزدگی پر دستخط کئے تھے ۔

FOLLOW US