Tuesday October 22, 2024

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی بڑی شخصیت نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا، نا م جان کر آپکو یقین نہیں آئیگا

لاہو ر (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی کاپی جاری کرتے ہوئے لکھا ” میں نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کا انتظار کر رہا تھا تاکہ

انہیں اپنا استعفیٰٰ بھجوا سکوں اور آٰج میں نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ عید مبارک، پاکستان زندہ باد” واضح رہے کہ وزیراعظم نے پی سی بی میں پہلے ہی اصلاحات کا عندیہ دے دیا تھا جس کے بعد ان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے بھی کہا تھا کہ بہتر ہے نجم سیٹھی خود ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

FOLLOW US