Tuesday October 22, 2024

عمران خان نے بھی قریبی دوستوں کو نوزانا شروع کر دیا، عون چوہدری کو کیا ذمہ داری سونپ دی؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے ان کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق معاملات زیر بحث آئے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ میں عمران خان سے عون چوہدری نے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے عون چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داری

دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام مشاورت مکمل ہو گئی ہے ،آئندہ کچھ دنوں میں عون چوہدری کو ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔واضح رہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کے پالیٹکل سیکریٹری عون چوہدری کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا تھا ۔

FOLLOW US