Tuesday October 22, 2024

عمران خان اپنا پہلاغیر ملکی دورہ کب اور کہاں کرنے جارہے ہیں؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی داد دیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراءکے بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی عائد کرتے ہوئے خود بھی اگلے تین مہینے تک کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام وزراءکے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی

گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود بھی اگلے تین مہینے تک کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ اگر کوئی مجبوری ہوئی یا کسی ملک کا دورہ کرنا ضروری ہوا تو وہ جائیں گے۔

FOLLOW US