Tuesday October 22, 2024

اپوزیشن جماعتوں کی تنقید لیکن۔۔۔۔۔۔اہم دوست ملک چائینہ سمیت دنیا کے بڑے اخبار کپتان کی بطور وزیر اعظم انتخاب کی کس طرح کوریج کرتے رہے؟ مخالفین کو آئینہ دکھا دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چینی میڈیا نے پارلیمان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں عمران خان کے بطور وزیراعظم انتخاب اور حلف برداری کی تقریب کی بھرپور کوریج کی ہے۔ چین میں انگریزی زبان کے واحد ٹی وی چینل چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن ، چینی زبان کے مختلف ٹی وی چینلز، انگریزی اخبارات

بشمول گلوبل ٹائمز، چائنہ ڈیلی ، پیپل ڈیلی سمیت دیگر مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے اخبارات اور ویب سائیٹس پر بھی وزیر اعظم پاکستان کے انتخاب اور تقریب حلف برداری کی نمایاں اور بھرپور انداز میں کوریج کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹی وی چینلز نے خصوصی رپورٹس نشر کی ہیں جبکہ چین کے اخبارات نے عمران خان کی 22سالہ طویل سیاسی جدوجہد کے حوالے سے خصوصی مضامین بھی شائع کئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب پر پاکستان پیپلز پارٹی نے شدید تنقید کی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان کے خطاب میں پرویز مشرف کے 5 نکاتی ایجنڈے کے سوا کچھ نیا نہیں تھا۔سعیدغنی نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی جیسے معاملات پرعمران خان ساکن رہے، 70 ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کے خلاف وزیراعظم ایک لفظ نہ بولے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آصف علی ذرداری کے ہاتھوں لگے پودے ‘سی پیک’ پر کوئی پالیسی بیان نہیں دیا، سندھ اور چھوٹے صوبوں کے آئینی اختیارات پر بھی عمران خان نے کچھ نہ کہا۔سعید غنی کے مطابق وزیراعظم کو اپنے خطاب میں این ایف سی

ایوارڈ پر پالیسی بیان دینا چاہیے تھا، مردم شماری پرصوبہ سندھ کےاعتراضات پر وزیر اعظم نے ایک لفظ تک بولنا گوارا نہ سمجھا۔سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی کے گراؤنڈز پر قبضے کرنے والے وزیراعظم کے اتحادی ہی ہیں۔سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف وزیر خارجہ مقرر نہ کرنے پر ن لیگ کی حکومت کی تنقید کرتی رہی ہے تاہم اب خود وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کا اعلان نہ کرکے لاپروائی کا مظاہرہ کیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے اس وقت سب سے بڑا خطرہ ہے، ہم دہشت گردی کو کافی حد تک قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن اب بھی ملک میں شدت پسندی کو قابو کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پرانی باتوں کو دہرایا، عمل درآمد کا کوئی ٹھوس میکینزم نہیں دیا۔ بجلی کا بحران اور دہشت گردی کا عمران خان کی تقریر میں بڑے مسائل کے طور پر نہ ہونا ثابت کرتاہے کہ مسلم لیگ ن نے ان مسائل پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کا عمران خان نے انتخاب کیا اس کے ذریعے انہیں کامیابی نہیں مل سکتی۔

FOLLOW US