Tuesday October 22, 2024

وزیراعظم بنتے ہی عمران خان کا نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف سخت ایکشن ، بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز

شریف اور مریم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی لوٹی دولت واپس لانے کیلئے بیرسٹر شہزاد اکبر کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جسے دو ہفتوں میں لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس تمام وزارتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرے گی جبکہ دیگر ممالک سے رقم واپسی کے معاہدوں کا بھی جائزہ لے گی۔

FOLLOW US