Tuesday October 22, 2024

خبردار ! کل سے میرے گھر کے ارد گرد بھی نظر مت آنا، وزیراعظم بنتے ہی عمران خان نے دیرینہ دوستی چھوڑ دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون رشید نے کہا کہ ساری عمر دو لوگ عمران خان ک پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ایک کو عمران خان نت فارغ کر دیا ہے اور آئندہ دنوں میں وہ دوسرے کو بھی فارغ کر دیں گے۔ عمران خان کو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔ ابھی وزیراعظم عمران

خان نے جو اپنی کابینہ بنائی ہے وہ اچھی ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کام کا ماحول پیدا کیا جاتا ہے؟ اگر وزیراعظم صبح اُٹھیں گے اور رات بارہ بجے تک کام کریں گے اور اچھے لوگوں سے مشورے کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ گورننس میں اچھے لوگوں کا مشورہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ایک اور تجزیہ کار نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے معاون خصوصی کو فوری طور پر فارغ کر دیا لیکن اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔ایک شخص رات تک آپ کی حلف برداری کی تقریب کے دعوت نامے بانٹ رہا ہے اور عمران خان کے سامنے ثبوت آنے پر اسے فون کال آتی ہے کہ صبح میرے گھر نہ آنا اور حلف برداری کی تقریب میں بھی آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری زندگی میں سخت فیصلے لیے ہیں اور آگے بھی ان سے یہی اُمید ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں جہاں ان کے قریبی ساتھی اور سابق کرکٹرز نظر آئے وہیں عمران خان کے قریبی ساتھی عون چودھری کہیں نظر نہیں آئے تھے۔کچھ رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارٹی معاملات پر عون چودھری سے نالاں ہیں ۔ عمران خان نے عون چودھری کو پارٹی معاملات سے علیحدہ ہونے اور فی الحال وزیر اعظم ہاؤس سے بھی دور رہنے کی ہدیات کر رکھی ہے البتہ اس حوالے سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی اور نہ ہی عون چودھری کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے آیا۔

FOLLOW US