Tuesday October 22, 2024

صدر مملکت کا انتخاب : شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا ، اب صدارتی انتخاب میں دو امیدوار نہیں ہونگے بلکہ ۔۔۔۔دنگ کر ڈالنے والی خبر

لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن نے صدارتی انتخابات میں اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مشاورتی عمل شروع ہو چکا ہے اور آج پیر کے روز اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں اجلاس بھی متوقع ہے ۔

مسلم لیگ ن کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شاید مسلم لیگ ن سے باضابطہ رابطہ نہ کرے کیونکہ ابھی دو روز قبل ہی انہوں نے طے شدہ معاہدے کے تحت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر ووٹ نہیں دیا ان کی مجبوری کیا تھی انہیں بتانا پڑے گا۔ ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے ذرائع کا اعتزاز احسن کے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی پر کہنا تھا کہ وہ اعتزاز احسن جو کہتے تھے کہ پاناماکیس پر احتساب صرف نوازشریف کا اور کلثوم نواز کی بیماری فراڈ ہے ہم نہیں سمجھتے کہ پیپلز پارٹی میں انتی اخلاقی جرأت ہو کہ اپنی وعدہ خلافی کے بعد اعتزاز احسن جیسے شخص کے لئے ہم سے تعاون مانگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کی سفارش کی ضرورت تھی نہ ہی ان کی سفارش اور مکتوب کی ،پتہ نہیں انہوں نے کس کو مکتوب بھجوایا ہے ۔ مسلم لیگ ن اپوزیشن لیڈر کے طور پر پہلے ہی اپنے اراکین اسمبلی کے دستخطوں پر مبنی مکتوب پینل کو دے چکی ہے ۔پارٹی کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاست میں دو کشتیوں کی سواری ممکن نہیں ہوتی ہم نے تو فیصلہ کر رکھا ہے کہ اپوزیشن کریں گے اور بھر پور کریں گے ۔ دوسری جانب جب سابق سپیکر ایاز صادق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ سے میرا احترام کا رشتہ ہے ۔ ملاقات ضرور ہوئی ہے لیکن صدارتی انتخابات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ وزارت عظمیٰ پر طے شدہ فیصلہ کی خلاف ورزی کے بعد پیپلز پارٹی ہم سے کوئی سنجیدہ رابطہ کرے گی

FOLLOW US