Tuesday October 22, 2024

اب میںان لوگوں کو بھی نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی چیف جسٹس بھی حرکت میں آگئے ۔۔بڑا اعلان کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب کو بند کرنے کا حکم دے دیا اور فی کیوسک پانی کا نرخ بھی متعین کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیکھناہوگامنرل واٹربنانیوالی کمپنیاں پانی کیسے حاصل کرتی ہیں؟منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا۔تفصیلات کے

 

مطابقچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے پانی کے غیر قانونی استعمال کے معاملہ کی سماعت کی ۔عدالت کاپانی فراہم کرنے والے تالاب کوبنداورفی کیوسک پانی کانرخ متعین کرنے کاحکم دے دیا ،عدالت نے محکمہ ماحولیات کوبھی ہفتہ واررپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانی اللہ کی نعمت ہے،آپ قدرتی پانی کیسے بیچ سکتے ہیں؟،کیا آپ کی جائیدادبحق سرکارضبط نہ کرلیں؟۔اس پر تالاب مالک غلام صغیر نے کہا کہ اس پیسے سے بیواؤں کو زکوٰة دیتاہوں،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ یہ قدرتی وسائل ہیں،آپ پانی بیچ نہیں سکتے۔تالاب مالک نے کہا کہ اگرمیں غلط بیانی کروں توعدالت جوچاہے سزادے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پانی چوری کی کتنی سزاہے،آپ کوابھی دے دیتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دیکھناہوگامنرل واٹربنانیوالی کمپنیاں پانی کیسے حاصل کرتی ہیں؟منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے بلایا،قانون ہاتھ میں لینے کیلئے نہیں،وزیر اعظم نے بھی اپنی تقریرمیں پانی کے مسئلے پربات کی،عوام کوصاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب کو بند کرنے کا حکم دے دیا اور فی کیوسک پانی کا نرخ بھی متعین کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیکھناہوگامنرل واٹربنانیوالی کمپنیاں پانی کیسے حاصل کرتی ہیں؟منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا۔

FOLLOW US