Tuesday October 22, 2024

وزارت خارجہ ملتے ہی شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو خوش کر دیا، بڑا اعلان ہوگیاخبر نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نومنتخب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی کی سمت درست کی جائے گی۔خارجہ پالیسی پاکستان سے شروع او رپاکستان پر ہی ختم ہو گی۔ایوان صدر میں عہدے کا حلف لینے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دفتر خارجہ پہنچے جہاں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ملک کو تنہائی کی طرف دھکیلنے

کی کوشش کرتی آئی ہیں جس کی وجہ وزیر خارجہ کی عدم موجودگی تھی اور وزیر خارجہ نہ ہونے سے ملک کو نقصان پہنچا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی پاکستان سے شروع اور پاکستان پر ہی ختم ہوگی اور اس پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش ہوگی تاہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہیں۔شاہ محمود قریشی نے حزب اختلاف کو مشاورت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی منتخب حکومت کو عوام کے امنگوں کے مطابق چلنا ہے، حنا ربانی کھر اور خواجہ آصف سے بھی مشاورت کروں گا۔

FOLLOW US