Tuesday October 22, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب مگر چکری کا چوہدری غائب ۔۔۔۔۔چوہدری نثار آخر کہاں گئے ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینئر سیاستدان وسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر بھی ایوان سے غیر حاضر رہے ۔ چوہدری نثار کی جانب سے ابھی تک اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایاگیا ۔واضح رہے کہ چودھری نثار نے

الیکشن میں آزاد حثیت سے الیکشن لڑا تھا ۔ وہ دو نوں نیشنل اسمبلی کی سیٹس سیٹس ہا رگئے تھے ۔صرف ایک قومی اسمبلی کی سیٹس جیت پائے تھے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج دوبارہ ہوگی، جس کے لیے انہیں ڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔اس سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر دو افراد نے نواز شریف کے قافلے پر گل پاشی کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔نیب ریفرنسز کا پس منظر:سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔اس کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانے،

مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور جرمانے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔ دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، جو اس وقت زیرِ سماعت ہیں۔نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اب تک احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت انہیں مفرور قرار دے کر ان کا کیس الگ کرچکی ہے۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں تین ضمنی ریفرنسز بھی دائر کیے گئے، جن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ضمنی ریفرنس میں نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا گیا تھا جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نامزد ہیں۔۔نیب ریفرنسز کا پس منظر:سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔

FOLLOW US