Tuesday October 22, 2024

تحریک انصاف کی حکومت نے بڑی عید کی خوشی کو بڑا بنا دیا، عید الاضحی کے موقع پر ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ پاکستانی عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

فیصل آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے عید الاضحی کے ایام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور فیسکو ، لیسکو، میپکو، حیسکو، گیپکو، آئیسکو سمیت تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو ز سے کہاہے کہ وہ عید الاضحی اور ٹرو، مرو کے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اجتناب کریں اور تمام متعلقہ واپڈاحکام کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ عید کے ایام

 

میں بجلی کی بندش سے گریز کریں تاکہ فرزندان اسلام خوشگور ماحول میں سنت ابراہیمی کے فضائل اور فیوض و برکات سے مستفید ہو سکیں۔واپڈاکے ذرائع نے بتایاکہ تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کوکل کی رات بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ قربانی جانوروں کی خرید وفروخت اور بازاروں میں عید شاپنگ کیلئے آنیوالے فرزندان اسلام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔ دوسری طرف عید وہ تہوار ہے جسے ہر کوئی اپنے پیاروں کے ساتھ منانا چاہتا ہے ایسے میں کراچی ریلوے اسٹیشن سےعید اسپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔کراچی ریلوے اسٹیشن سےعید اسپیشل ٹرین صبح 10 بجے روانہ ہوئی ہے جو حیدرآباد، رحیم یارخان، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات ساڑھے 10 بجے پشاور کینٹ اسٹیشن پہنچے گی۔ڈی سی ریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق عید اسپیشل میں 14 بوگیاں لگائی گئی ہیں جو 980 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی ہے جب کہ عید اسپیشل ٹرین سے محکمے کو 13 لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے رواں برس عید الضحی کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور معمر افراد کو عید کے پہلے اور دوسرے روز مفت سفر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد آفتاب اکبر کی

 

جانب سے مسافروں کو عید اسپیشل ٹرین میں عید کے پہلے اور دوسرے روز 25 فیصد کا خصوصی عید ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہے تاکہ وہ اہل خانہ سمیت رشتے داروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔

FOLLOW US