اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کا بطور وزیراعظم قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ میں تین بیڈروم کے گھر میں رہوں گا،دو گاڑیاں رکھوں گا،دوملازم رکھوں گا۔میں اس لیے یہاں رہ رہاہوں کہ سکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ جان کوخطرہ ہے ۔سب مہنگی گاڑیاں فروخت کریں گے۔پیسا قومی خزانے میں،․وزراء اعلیٰ ہاؤس ، گورنرہاؤسز میں خرچے کم کریں
گے۔۔گورنر ہاؤسز میں کوئی ہمارا گورنر نہیں رہے گا۔اس لیے ہم نے کمیٹی بنائی ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ قسم کی یونیورسٹی بنائیں گے۔جہاں لیبارٹریاں ہوں گی۔ایک ہم ٹاسک فورس بنائیں گے۔ جس کا کام خرچے کم کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ ہم نے قوم کوپیروں پرکھڑا کرنا ہے۔ بھکاری قوم کبھی عظیم نہیں بنتی۔