Tuesday October 22, 2024

30 ،30 سال چلنے والے کیسوں کا فیصلہ اب کتنے عرصے میں ہو جایا کرے گا وزیراعظم عمران خان کا اب تک کا سب سے شاندار اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم کے نام اپنا پہلا خطاب کیا ہے ۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ دیوانی عدالتوں میں سالہاسال مقدمات چلنے سے کمزور اور محکوم طبقےکو انصاف ملنا مشکل ہو گیا ہے۔اب ہماری کوشش ہوگی اس کےلئے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست بھی کروں گا کہ

 

قتل اور زمین پر سالہا سال چلنے والے مقدمات کے فیصلے ایک سال میں ہوجائیں ۔ ہمارے سامنے ڈھیر ساری مشکلات ہیں لیکن اس کاحل میں بتانا چاہتا ہوں ۔وزیراعظم ہائوس کی ساری گاڑیاں نیلام ہوں گی دوملازم، دوگاڑیاں رکھوں گا ، گھر میں رہنا چاہتا تھا یہ بھی خرچہ نہیں کرنا چاہتا تھا سکیورٹی وجوہات مجبوری بنی ، سارے گورنر ہائوس ، وزیراعلیٰ ہائوسز کو ساتھ ساتھ کریں گے، اخراجات کم کریں گے ، گورنر ہائوسز میں کوئی گورنر نہیں رہے گا،وزیراعظم ہائوس میں ریسرچ یونیورسٹی بنیں گی جہاں دنیا بھر سے سکالر آئیں گے۔ڈاکٹر عشرت حسین کی قیادت میں ایک ٹاسک فورس بناکر ہر شعبے میں عوام کے پیسے کے اخراجات کم کروائیں گے۔ملک کا سربراہ پیسے مانگے تو سارے ملک کی عزت چلی جاتی ہے۔ ہمارے پاسپورٹ کی بے عزتی میں ہمارا قصور ہے۔ عظیم قوم بننے کےلئے بھکاری پن چھوڑنا ہوگا اور پائوں پر کھڑاہو گا ۔کرپشن پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہناہے کہ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکررہی ہے ۔اب کسی بھی قسم کی کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کوکرپشن کی رقم میں سے 20فیصدحصہ ملے گا ۔بیس کروڑ عوام میں سے 8لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں ۔ایسے نہیں چلے گا۔ ہم ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے ۔ عوام اس کو جہاد سمجھیں ۔ ہم آپ کو روزانہ بتائیں گے کہ آپ کا پیسہ کہاں خرچ ہوا۔ اسکےلئے ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہوگا اور یوں ہم اپنی آمدنی بڑھائیں گے۔ ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس بنائی جائےگی۔ یہاں سے سالانہ دس رب ڈالر منی لانڈرنگ کیے گئے پیسے کو واپس لایا جائے گا ۔ اس کے بعد ہم اپنی برآمدات بڑھائیں گے ۔ اس کےلئے ہم ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ

 

افزائی کی جائے گی اور اس راستے میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ چھوٹے سرمایہ کار کسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ ان کےلئے بھی آسانیاں پیدا ہوں گی تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔ بیرونی ممالک سے سالانہ 20ارب ڈالر بھجوانے والے پاکستانیوں کو سہولیات دینے کےلئے سفارتخانوں کو متحرک کیا جائے گا ۔

FOLLOW US