Tuesday October 22, 2024

قوم سے اپنا پہلا خطاب عمران خان نے وزیراعظم ، گورنر ہائوس کے اخراجات اور بیرونی دوروں پر ہونے والے اخراجات سے پردہ اٹھا دیا ، پاکستانی چونک گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم کے نام اپنا پہلا خطاب کیا ہے ۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ملک اس وقت 28ہزار ارب کے قرضوں کے نیچے دبا ہوا ہے ۔ پیپلزپارٹی دور کے اختتام پر بیرونی قرضہ 60ارب ڈالر تھا ۔ اب 95ارب ڈالر ہوگیا ہے۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ حالت یہ ہے کہ وزیراعظم ہائوس گیارہ سو کنال پر بنا دیا گیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی بیرونی دوروں پر 8کروڑ روپے خرچ کردیتے ہیں۔ گورنر ہائوسز کے لئے سالانہ کروڑوں روپے

مختص کیے جاتے ہیں۔وہاں پر یہ لوگ کرتے کیا ہیں ۔ کیوں یہ قوم کا پیسہ اس طرح اڑایا جا رہا ہے۔ یہاں پر آدھی آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ آدھی سے زیادہ آبادی کو روٹی میسر نہیں ہے۔ یہ سب کچھ بدلنے کےلئے اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا ۔ مدینہ کی ریاست میں ہمارے لئے انصاف اور قانون کا شاندار نظام موجود ہے ۔ آج مغرب اس نظام کی تقلید کررہا ہے اور وہاں ایک کتا بھی بھوکا مرجائے تو حکمران طبقہ جواب دہ ہے۔

FOLLOW US