Tuesday October 22, 2024

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست کیسے بنائوں گا؟ عمران خان نے پوری قوم کو شاندار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نو منتخب وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوا 2کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں جبکہ نبی کریم ﷺ نے سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی اور ہم سوچتے ہیں کہ مغربی لوگ تعلیم پر کتنا پیسہ خرچ کرتے ہیں ، آج وقت ہے کہ ہم اپنی حالت بدلیں۔تفصیلات کے مطابق بحیثیت وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا

تھا کہ اگر ملک اسی طرح چلتا رہا تو قوم ترقی نہیں کرے گی،ہمیں سوچ اور رہن سہن بدلنا ہوگا۔ہمیں دل میں رحم پیدا کرنا ہوگا،45 فیصد بچوں کو صحیح غذا نہیں ملتی، یہی نہیں پاکستان کی آدھی آبادی کو دو وقت تک روٹی نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ 43فیصد بچے ذہنی کمزوری کا شکار ہیں ، ہم اپنے بچوں کو صاف پانی اور کھانا فراہم نہیں کر پار ہے،آج وقت ہے کہ ہم اپنی حالت بدلیں۔

FOLLOW US